محمد عامر کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد
محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کی اصل وجوہات سامنے آگئیں، محمد عامر نے اپنے بیان میں ریٹائرمنٹ کے اسباب سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں پوری دیانتداری کے ساتھ کہتا ہوں کہ جس قسم کا ماحول بن چکا ہے، میں اس کے ہوتے ہوئے اپنی کرکٹ جاری نہیں رکھ سکتا۔

ویڈیو بیان میں محمد عامر نے کہا کہ میں فوری طور پر کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور میرا نہیں خیال کہ میں اتنا ٹارچر برداشت کرسکتا ہوں۔ میں نے سن 2010ء سے لے کر 2015ء تک بہت ٹارچر برداشت کیا ہے۔

بیان میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ دور میں جو کچھ بھی ہوا، اس کی میں سزا کاٹ چکا ہوں۔ مجھے بار بار یہ کہہ کر ذہنی اذیت دی جاتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آپ پر بہت سرمایہ کاری کی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ میں آج بھی 2 افراد کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں نے واقعی مجھ پر انویسٹ کیا۔ ایک تو 5 سال کی میں سزا کاٹ کر آیا ہوں، میں کوئی ایک سال بعد تو کرکٹ میں آیا نہیں۔میں سیٹھی صاحب اور شاہد آفریدی کو کریڈٹ دیتا ہوں۔

باؤلر محمد عامر نے کہا کہ باقی ٹیم میرے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتی تھی۔ میں ہمیشہ سے ان دونوں افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ حال ہی میں یہ ماحول بنایا گیا کہ مجھے ہر بات میں ٹارچر کیاجانے لگا۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے بارے میں مشہور کیا گیا کہ میں ملک سے کھیلنا ہی نہیں چاہتا۔ کون سا کرکٹر یا باؤلر ہے جو اپنے ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا؟َ میرے ذاتی فیصلے کو لیگوں سے جوڑا گیا جبکہ میرا کم بیک لیگ سے ہوا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو یاد ہو تو میں نے پاکستان پریمیئر لیگ سے شروع کیا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے جتنا وقت دے سکوں ضرور دوں، لیکن ہر 1 یا 2 ماہ بعد کبھی باؤلنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکہ دے گیا، کبھی کہتے ہیں کہ اس کا ورک لوڈ نہیں تھا۔

پی سی بی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے، اندرونِ خانہ جو پلاننگ کی جارہی ہے، مجھے اس کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ ابھی میں اپنے اہلِ خانہ سے ملوں گا اور ایک دو روز میں اپنے تفصیلی بیان سے عوام کو آگاہ کروں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Related Posts