ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، برداشت نہیں کرسکتا۔محمد عامر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے سائیڈ لائن کیا گیا ہے۔ محمد عامر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مجھے سائیڈ لائن کیا گیا ہے۔ محمد عامر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے جو میں برداشت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد  عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ محمد عامر نے کہا کہ میں موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے جو میں برداشت نہیں کرسکتا۔ ہر بات پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور طنز کیا جاتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ کبھی باؤلنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکا دے گیا۔ مجھے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے اور مشہور یہ کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ میں 2 روز میں کرکٹ کے شائقین کو ساری تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ میں اتنا ذہنی تشدد برداشت نہیں کرسکتا۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ  ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دی ہیں،کم بیک کو نہیں دیکھ رہا، وقار یونس کا رویہ برداشت سے باہر ہوچکا ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو بے عزت نہیں کیا،ہمارے لڑکوں کی حرکتیں خراب تھیں جن کی سزا ان کو ملی۔

اپنے ویڈیو بیان میں گزشتہ روز  فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے ذاتی طور پر دھچکا لگا کہ فائنل سے ایک دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل مکمل ہونے سے پہلے کیوں کیا۔

مزید پڑھیں:  واپسی کی امید چھوڑ دی،وقار یونس کا رویہ ناقابل برداشت ہے، محمد عامر

Related Posts