مرغی کاگوشت من مانے داموں فروخت کرنے پراسسٹنٹ کمشنرکا چھاپہ، 10ہزار جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرغی کا گوشت غیرقانونی نرخ پر فروخت کرنے پر چھاپہ، دکانداروں پر 10ہزار جرمانہ عائد
مرغی کا گوشت غیرقانونی نرخ پر فروخت کرنے پر چھاپہ، دکانداروں پر 10ہزار جرمانہ عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی نے مرغی کا گوشت غیر قانونی نرخ پر فروخت کرنے پر چھاپہ مار کر دکانداروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی نے چھاپہ مار کر 10 ہزار روپے کے چالان کیے جس پر دکاندار اے سی ماڈل کالونی عطاء الرحمان کے دفتر پہنچ گئے اور ملاقات کی۔ دکانداروں نے ملاقات کے دوران جرمانے اور سزاؤں پر شدید احتجاج کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کمشنر کراچی ڈویژن کے نوٹس میں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو نیو سبزی منڈی سے سرکاری نرخ پر ہول سیل مرغی اور گوشت خریدنے کی ہدایت کے باوجود دکاندار پرانے ہول سیلر سے مال خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دکاندار نرخ سے زائد ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ دکاندار کمشنر کراچی کی ہدایت پر عمل کریں۔ دکانداروں نے کہا کہ نیو سبزی منڈی سے مرغی اور اس کے گوشت کی فروخت بند ہے۔

احتجاج کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ اسی طرح دو رخی پالیسی پر چلتی رہی تو ہم کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے اورکمشنر آفس پر دھرنا بھی دیں گے۔ نیو سبزی منڈی پر 3 روز سے چکر لگا رہے ہیں جہاں مرغی دستیاب نہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کراچی سے مخلص ہے تو شہر بھر میں ہول سیل کے نظام کو کیوں کنٹرول نہیں کیا جاتا؟ سارا ملبہ دکانداروں پر ڈالنا درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں برائلر مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔

مرغی کا گوشت کراچی میں 450 سے 500 روپے جبکہ سینے کا گوشت 600 روپے سے 750 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نیو سبزی منڈی میں کوئی انتظام کیے بغیر نوٹس نکال دیا جہاں مرغی کا گوشت دستیاب نہیں ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:  ملیر پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Related Posts