کراچی، ملیر پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، انگریزی فلموں سے متاثر اجرتی قاتل اسٹیل ٹاؤن سے ساتھی سمیت گرفتار
کراچی، ملیر پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی پولیس نے کالعم تنظیم کے اہم دہشت گرد خلیل اللہ عرف قاری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا۔ ملزم نے 2007ء میں ایک دوست کی دعوت پر کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

سوات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوتے ہی ملزم روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ 2012 میں ملزم نے جاوید سواتی کے ساتھ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی تھی۔

گرفتار ملزم نے 2012ء میں اورنگی ٹاؤن بینک ڈکیتی کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ 2016ء میں ملزم دہشت گردوں کے اہلِ خانہ کو افغانستان سے پاکستان لانے اور لے جانے میں ملوث رہا۔ 2018 میں ملزم نے طارق بٹن کے ہمراہ سعید آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا پلان بنایا۔ ملزم نے ساتھیوں سمیت اورنگی ٹاؤن میں خودکش بمبار تیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا جعلساز خاندان گرفتار

Related Posts