بھارت اب محفوظ نہیں رہا، بیان عامر خان کے گلے پڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اب محفوظ نہیں رہا، بیان عامر خان کے گلے پڑ گیا
بھارت اب محفوظ نہیں رہا، بیان عامر خان کے گلے پڑ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کی پہچان جو کسی تعرف کے محتاج نہیں عامر خان اپنے دیئے گئے سابقہ بیان کے باعث تنقید کی زد میں آگئے۔

عامر خان کی نئی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ جو11 اگست کو ریلیز ہورہی ہے جو ایک ہالی وڈ فلم ‘فارسٹ گمپ’ پر مبنی ہے۔ان کے بیان کے باعث مشکلات سے دوچار ہے۔

عامر خان کی فلم کی ریلیز سے قبل بھارت میں اس کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ٹوئٹر پر چلائی جارہی ہے، کہ اس فلم کا بائیکاٹ کیا جائے۔

لوگوں کی جانب سے عامر خان اور کرینہ کپور پر تنقید بھی کی جارہی ہے، بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ہیش ٹیگ کے ساتھ اب تک ہزاروں ٹوئٹس ہوچکے ہیں۔

عامر خان کی فلم کا بائیکاٹ اس لئے کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک بیان دیا تھا، جس میں کہا تھا کہ (بھارت اب محفوظ نہیں رہا)۔

مزید پڑھیں:سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد بلٹ پروف گاڑی خرید لی

عامر خان نے ایک ایونٹ کے دوران کہا کہ ‘ہاں مجھے اچھا محسوس نہیں ہورہا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں بھارت کو پسند نہیں کرتا، مگر یہ درست نہیں، تو پلیز میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں بلکہ اسے دیکھیں ‘۔

Related Posts