کورونا کے بعد ایک نیا وائرس برطانیہ سے کراچی پہنچ گیا، شہریوں میں خوف کی لہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firing on New Year’s Eve in Karachi leaves one dead, 17 injured

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: برطانیہ میں دریافت ہونے والا کورونا سے ملتا جلتا نیا وائرس کراچی پہنچ گیا ہے، کورونا سے متاثرہ شہریوں نے نیا وائرس کراچی پہنچنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے، کراچی میں بھی ہم نے برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا وائرس دریافت کیا ہے۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے، 20 گھنٹوں میں مزید 2ہزار 256 نئے مریض سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں:ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں، مزید 111لقمہ اجل

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Related Posts