پاکستان میں مچھلی کے شکار نیا ریکارڈ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، بحیرہ عرب  میں کھلے سمندر کے اندر 210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی شکار کرلی گئی۔

پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد معمور کے مطابق ایسوسی ایشن کے رکن  اور سینئر اینگلر خالد نے کراچی سے 150 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں کانٹی نینٹل شیلف کے قریب 210 کلوگرام مارلن مچھلی پکڑی جسے مقامی لوگ کھڈا کہتے ہیں۔

تیز رفتار چہل قدمی کے حیران کُن فوائد!

انہوں نے بتایا کہ 5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ  لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو شکار کرنے میں 4 گھنٹے لگے۔

واضح رہے کہ مارلن مچھلی دنیا میں مچھلیوں کی سب سے بڑی انواع میں سے ایک ہے، یہ نہ صرف سمندر کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Posts