تیز رفتار چہل قدمی کے حیران کُن فوائد!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیز رفتار چہل قدمی کے حیران کُن فوائد!
تیز رفتار چہل قدمی کے حیران کُن فوائد!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈاکٹرز کی جانب سے اچھی صحت کے لئے تیز رفتار چہل قدمی کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن آج ہم اس حوالے سے آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی آف لِیسٹر کے محققین نے اوسطاً 57 برس کے 3 لاکھ 91 ہزار 652 افراد کا معائنہ کیاجس کے بعد اس کے سامنے آنے والے نتائج کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تیز رفتار سے چلنے والوں (6.4 کلومیٹر سے زیادہ رفتار پر) کے کینسر یا دل کے دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں۔

مطالعے میں شرکا نے اپنی چہل قدمی کی رفتار کے متعلق آگاہ کیا، ان رفتاروں میں سست (4.8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم)، معمولی (4.8 سے 6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان) یا تیز (6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) شامل تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چہل قدمی میں تیز رفتاری فٹنس کو بہتر بناتی ہے اور بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ ان کے نتائج ان صحت مند افراد کے لیے ہیں جو تیز چلنے کی قابل ہوتے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 6.6 فی صد افراد نے کم رفتار سے چلنے، 52.6 فی صد افراد نے معتدل رفتار سے چلنے جبکہ 40.8 فی صد افراد نے تیز رفتار چہل قدمی کرنے کے متعلق بتایا۔

پروگریس اِن کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو تیز رفتار سے چلتی تھیں ان کی دوسروں کے نسبت کینسر کے سبب موت واقع ہونے کے امکانات 26 فی صد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ امکانات 29 فی صد کم ہوچکے تھے۔

پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

تیز رفتاری سے چلنے والی خواتین میں قلبی امراض سے اموات کے امکانات 60 فی صد کم دیکھے گئے جبکہ مردوں میں یہ شرح 62 فی صد کم تھی۔

Related Posts