جامعہ نجف ڈیرہ میں دین شناسی کورس میں بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان میں سالانہ دین شناسی شارٹ کورس کے اختتام پر پرنسپل جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت میں تقسیم تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں وائس پرنسپل جامعہ مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر عسکری، مولانا مجاہد حسین جھیڈا، سید انصار علی زیدی، معززین اور شارٹ کورس میں حصہ لینے والے طلاب کے والدین نے بھی شرکت کی۔
کثیر تعداد میں طالبہ نے سالانہ دین شناسی شارٹ کورس میں حصہ لیکر درس اخلاق، ابتدائی فقہی مسائل اور دینی احکام سیکھ کر استفادہ حاصل کیا۔
شارٹ کورس کے اختتام پر کورس کا تحریری و پریکٹیکل امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ص کی حدیث ہے کہ ماں کی گود سے قبر کی گور تک علم حاصل کرو یعنی علم حاصل کرتے رہو۔

Related Posts