پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی، خوبصورت تصاویر منظر عام پر آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا بالآخر گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی۔

دونوں کی شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔

اس نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے ہی ہمارے دل کو پتہ چل گیا تھا، ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی، آخر کار مسٹر اور مسز بننے پر بہت خوش ہوں!

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، ہمارا اب نہ ختم ہونے والا آغاز ہورہا ہے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے۔

   

Related Posts