ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا
ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ابیب:فوج میں شمولیت سے انکار پر اسرائیلی حکام نے خاتون کو تیسری بار بھی جیل بھیج دیا۔

خاتون فوجی اہلکار کے مطابق وہ مغربی کنارے اور غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم میں حصہ لینے کو تیار نہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون شاہر پاریٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ کے لاکھوں لوگوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے احتجاج میں فوج میں شامل ہونے سے انکار کیا۔اس انکار پر اسرائیلی فوج نے انہیں ایک بار پھر 18 دن کے لیے جیل منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں بھارت بھی شامل

واضح رہے کہ زیادہ تر اسرائیلی کم از کم 2 سال تک فوجی خدمات انجام دیتے ہیں تاہم ہر سال مختصر تعداد بھرتی کی مخالفت کرنے کے لیے نظریاتی موقف اختیار کرتی ہے اور انہیں فوجی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔اس لئے زیادہ تر لوگ فوج میں شمولیت سے انکاری ہوتے ہیں۔

Related Posts