مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو ختم ہوئے کئی روز گزر گئے، مگر بھارتی اب بھی ورلڈ کپ ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکل پائے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔

اب رپورٹ ہے کہ ریاست اترپردیش میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ایک آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کے خلاف مقدمہ درج کراویا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاؤں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

Related Posts