سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 مریض انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2343 کیسز رپورٹ ہوئے اور 799 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اتوار کے دن وزیراعلی ہاؤس سے اپنے بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18122 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں 2343 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 12.7 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 19 مریض انتقال کرگیا؛ جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5833 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4891722 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 367075 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 799 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 323585 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.2 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 37657 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 36446 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 2819نئے کیسز رپورٹ، مزید 45افراد جاں بحق

1144مریض مختلف اسپتالوں اور 67 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1024 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 77 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے ساتھ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

Related Posts