منگھوپیر تھانہ کی حدود میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former Chief Secretary Sindh's company illegally running govt hydrant

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے منگھوپیر تھانہ کی حدود میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے والے نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔

وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے کوتاہی اور غفلت برتنے پر واٹربورڈکے ایگزیکٹیو انجینئر سمیت 4افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ اور واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے دیگر حکام کے ساتھ منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع یارو گوٹھ،روزی گوٹھ،خیرآباداور ملحقہ علاقوں میں پانی چوروں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا۔

اس دوران چوری شدہ پانی ذخیرہ کرکے اسے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کرنے کی غرض سے قائم متعدد تالاب بھی مسمار کردیئے گئے، ایم ڈی واٹربورڈ نے پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

غفلت اور کوتاہی برتنے پر واٹر بورڈ کے علاقہ ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر، اور دوسب انجینئرز کووزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر فوری طور پر معطل کردیا گیاہے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر کو ہدایت دی ہیں کہ شہر اور مضافات میں قائم تمام غیرقانونی ہائیڈرنٹس کا فوری خاتمہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر اچانک چھاپے مارے جائیں اور پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاکسی امتیازو لحاظ مقدمات درج کرائے جائیں۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے متنبہ کیا کہ پانی چوری میں ملوث یا غفلت کے مرتکب اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، آئندہ کسی علاقہ میں کوئی غیر قانونی ہائیڈرنٹ پایا گیا تو اس کا ذمہ دار علاقہ ایگزیکٹیوانجینئر ہوگا۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے احکامات پر واٹر بورڈ کے عملے کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ افسران کے علاقے میں غیر قانونی پانی کے ہائیڈرینٹ کام کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق ان افسران کو کوتاہی برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

Related Posts