کراچی: کراچی میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے جس نے متعدد شہریوں کو بیمار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں شہر قائد میں مزید گرمی بڑھے گی، گزشتہ روز شہر میں درجہ حرارت 42.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آنے والے دنوں میں اس درجہ حرارت میں کسی قسم کی نہیں آئے گی۔
خیال رہے کہ شدید گرمی کے باعث شہر کے متعدد افراد بیمار ہوگئے ہیں، اسی حوالے سے انچارج عباسی شہید ڈاکٹر نادر علی سید کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 11 مریض اسپتال میں لائے گئے جن میں سے 7 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ 4 مریض داخل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کی غریدہ فاروقی پر تنقید، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان