اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے اپنے نام سے چلنے والے دیگر تمام ٹوئٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
اپنی تازہ ٹویٹ میں اسد مجید نے لکھا کہ ’سب کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ میرا واحد ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور یہ تصدیق شدہ ہے۔
Important for all to know that this is my only Twitter account – a verified one. Anything being tweeted from any other account in my name is fake.
— Asad M. Khan (@asadmk17) April 23, 2022
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے نام سے دوسرے اکاؤنٹ سے جو بھی ٹویٹس بھیجی جا رہی ہیں وہ جعلی ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی سازش کا بیانیہ
واضح رہے کہ اسد مجید کے نام سے مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس سامنے آئے تھے جن سے ٹویٹس بھیجی جا رہی تھیں اور انہیں ان اکاؤنٹس سے منسوب کیا جا رہا تھا۔