ذہنی تناؤ کو ہمیشہ کیلئے دور رکھنے میں مددگار 8 عادات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج کل جس کو یکھو وہ ذہنی تناؤ کا شکار نظر آتا ہے، ہمارے اردگرد کئی ایسے افراد ہیں جن کا مزاج ہمیشہ چڑچڑا رہتا ہے۔

ایسے افراد کئی قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں جو کہ اِن کی طبیعت پر گہرااثر ڈالتی ہے اور اُن کا مزاج تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ افراد بعض اوقات ایسے عوامل کو تلاش کرتے ہیں جن کی مدد سے وہ ذہنی تناؤ کو کم کرسکیں، کچھ ایسی چیزیں جو آپ کو اس پریشانی سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں:

گہری سانسیں لینا

Deep Breathing Benefits & Techniques to Get Started | Allina Health

زیادہ تر لوگ اس بات پر دھیان نہیں دیتے کہ وہ دن بھر کس طرح سانس لے رہے ہیں، تاہم اگر کسی پرتناؤ صورتحال کا سامنا ہو تو اکثر لوگ بہت تیزی سے سانس لینے لگتے ہیں، مگر اس موقع پر گہری سانسیں لینا جسم کو پرسکون رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے تناؤ اور تشویش کے خلاف موثر ردعمل میں مدد ملتی ہے۔

ہنسنا

It's OK to Laugh Right Now – Cleveland Clinic

حس مزاح اور روزانہ ہنسنے مسکرانے کی عادت تناؤ کے خلاف ردعمل کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوتی ہے۔ ہنسنے کے دوران انیڈروفین نامی ہارمون کا جسم میں اخراج ہوتا ہے جو دل اور پھیپھڑوں کو متحرک کرتا ہے جبکہ خون کی گردش بہتر کرتا ہے، ان سب سے تناؤ کے خلاف موثر ردعمل میں مدد ملتی ہے۔

اچھی نیند

Healthy Sleep: What Is It and Are You Getting It? | Sleep Foundation

ذہنی تناؤ اور نیند کے درمیان تعلق موجود ہے، ایک امریکی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد زیادہ تناؤ، غصے، اداسی اور ذہنی تھکاوٹ کی شکایت کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں نیند کا اچھا معمول اگلے دن کی فکریں ذہن سے صاف کردیتا ہے جس سے مصروفیات کا تناؤ ذہن پر طاری نہیں ہوتا۔

گھر سے باہر چہل قدمی

5 Benefits of Walking Outside, Even During Coronavirus

ذہنی تناؤ کے شکار افراد بستر سے اٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوتے جبکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھر سے باہر کچھ دیر کی چہل قدمی بھی تناؤ میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے۔

زندگی میں توازن

How to Maintain the Best Work/Life Balance

دفتری مصروفیات بیشتر افراد میں تناؤ کا بنیادی سبب ہوتی ہیں، تو یہ اہم ہے کہ دفتر کی زندگی اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم کیا جائے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دفتر سے باہر نکلتے وقت وہاں کی پریشانیوں کو وہیں چھوڑدینا چاہئیے کیونکہ اس سے ذہنی تناؤ میں کافی حد تک کمی آتی ہے۔

دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا

The Mental Health Benefits of Spending Quality Time with Friends and Family

لوگوں کے ساتھ اچھا، صحت مند اور تعاون والا تعلق ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، تحقیقی رپورٹس کے مطابق لوگوں سے رابطے اور تعلق تناؤ کو کم کرتا ہے۔

صحت بخش غذا

Top 10 Foods for Health | Patient Education | UCSF Health

صحت کے لیے فائدہ مند غذائیں ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کو تناؤ کے خلاف ردعمل میں مدد دیتے ہیں، اس کے مقابلے ناقص غذا کا استعمال ذہن میں دھند بھرنے اور تناؤ بڑھانے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ورزش

How to Start Exercising and Stick to It - HelpGuide.org

ورزش صرف جسم کے لیے فائدہ مند نہیں، جو لوگ ذہنی طور پر پرسکون رہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ورزش ذہنی جھنجھلاہٹ کو نکالنے کا اچھا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اس سے ذہن کو پرسکون کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ورزش سے دماغ میں اچھا محسوس کرانے والے ہارمونز کے بننے کے عمل میں مدد ملتی ہے اور اس طرح ذہنی تناؤ کو قابو میں رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

Related Posts