وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی 2 نئی صنعتوں سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی 2 نئی صنعتوں سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی 2 نئی صنعتوں سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی 2 نئی صنعتوں سے پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  میری وزارت نے پاکستان میں ایک سال کے عرصے میں 2 نئی صنعتیں شروع کرائیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیکل مشینری اور برقی گاڑیوں کی صنعتیں پاکستان میں موجود ہی نہیں تھیں، یہ دونوں صنعتیں ملک میں مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر سرمایہ کاری لائیں گی۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں میں اگلے 4 سال میں 3 سے 5 جبکہ میڈیکل مشینری میں 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دسمبر2021 تک 5-جی انٹرنیٹ سروس شروع ہونے کا امکان

Related Posts