محسن نقوی اور ذلفی بخاری سمیت 7سینیٹرز بلامقابلہ منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور سابق معاونِ خصوصی ذلفی بخاری سمیت پنجاب سے سینیٹ کی رکنیت کے 7 امیدوار بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان، عمران خان دور کے سابق معاونِ خصوصی ذلفی بخاری، پرویز رشید اور طلال چوہدری کے علاوہ احد چیمہ بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایوانِ بالا کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو بلوچستان سے بھی تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب کرانے کا متفقہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی سیاسی جماعتوں نے فارمولہ طے کر لیا۔

طے شدہ فارمولے کے مطابق تمام سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کرانے اور کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، اس کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے پی پی پی اور ن لیگ کو 3، 3 جبکہ جمعیت علمائے اسلام کو 2 نشستیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے 1، 1 سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہوگا، طے شدہ فارمولے کے اطلاق کے پہلے مرحلے کے تحت پنجاب سے 7 سینیٹرز کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

Related Posts