نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے
نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے جنہیں پاکستان سے روانگی کے وقت وائرس سے محفوظ قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے جو روانگی سے قبل منفی نکلے تاہم نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج آج منظرِ عام پر آئے ہیں۔ 6 کھلاڑیوں کو کورونا میں مبتلا قرار دے دیا گیا۔

تاحال کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے 6 کھلاڑی جن کے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں، ان میں سے 4 کے اجسام میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 کو ایک بار پھر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

قبل ازیں 6 میں سے 2 کھلاڑی پہلےبھی کورونا کا شکار ہوچکے تھے، جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی قرنطینہ ہو گئے۔ کرکٹ ٹیم 2 روز قبل نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے پہنچی تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین فخر زمان بخار میں مبتلا ہوگئے، نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ سیریز میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو تیز بخار کے باعث قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے 3 روز قبل روانہ ہوئی۔ 

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار

Related Posts