بخار میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بخار میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار
بخار میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین فخر زمان بخار میں مبتلا ہوگئے، نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ سیریز میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو تیز بخار کے باعث قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے آج روانہ ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان بخار میں مبتلا ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کیلئے بر وقت دستیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کو نیوزی لینڈ دورے سے دستبردار کرنے کا فیصلہ اسکواڈ کے باقی کھلاڑیوں کی صحت کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا۔

بورڈ فیصلے کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان کے ساتھ رابطے میں ہے اور جیسے ہی ان کی صحت بہتر ہوئی، اِس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

فخر زمان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ ہفتے کے روز منفی آئی تھی، تاہم گزشتہ روز انہیں بخار ہوگیا، جب تک وہ صحتیاب نہ ہوجائیں، انہیں ٹیم سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل کا حصہ بننے کیلئے لاہور سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گا جہاں اسے 2 ہفتے تک قرنطینہ رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہو گئے، تمام کھلاڑیوں کی رپورٹس کے نتائج منفی آئے جس کے بعد نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں:  کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، نیوزی لینڈ کیلئے روانگی 

Related Posts