کراچی پولیس پر منشیات چوری کرنے کا الزام، 34 کلو چرس غائب، 5 اہلکار معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس پر منشیات چوری کرنے کا الزام، 34 کلو چرس غائب، 5 اہلکار معطل
کراچی پولیس پر منشیات چوری کرنے کا الزام، 34 کلو چرس غائب، 5 اہلکار معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس پر منشیات چوری کرنے کا الزام ہے جس پر ایس ایس پی سٹی نے 34 کلو چرس غائب کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جیکسن تھانے سے تعلق رکھنے والے 5 پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل رکشے سے 1 من چرس پکڑی لیکن تھانے میں صرف 6 کلو چرس ہی لے جائی گئی، 36 کلو چرس غائب ہو گئی۔

تفتیش کے دوران رکشہ ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ پولیس نے رکشے سے 1 من چرس برآمد کی تھی جس پر ایس ایس پی سٹی نے انکوائری کی اور فیاض خان، شیر محمد، نازش، آصف اور منصف نامی پانچوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ  جو پولیس اہلکار منشیات کی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کے خلاف مزید تفتیش کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جیکسن تھانے میں پانچوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں توہین مذہب کا الزام، ہندو شہری گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts