ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا کرکٹ میچ آج کھیلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی
قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا کرکٹ میچ آج کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کا ایک، ایک میچ جیت کر سیریز کا اسکور برابر کرچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز مجموعی طور پر 4 میچز پر مشتمل ہے۔ گزشتہ کرکٹ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے ہار گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان کھلاڑیوں کو4 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے 189 رنز کا سب سے بڑا ہدف دیا جسے قومی کرکٹ ٹیم نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستانی بیٹسمین رضوان نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اشرف نے 30 رنز بنا کر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی افریقہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پاکستان نے میزبان کرکٹ ٹیم کو 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے 141 رنز کے ہدف کو 14ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ تیسرا میچ آج 5  بج کر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20 میچ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts