دوسرا ٹی 20 میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی 20 میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
دوسرا ٹی 20 میچ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے 141 رنز کے ہدف کو 14ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکم نے 30 گیندوں پر شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ پاکستان کی جانب سےکپتان  بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنزاسکور کیئے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فخرزمان اور حارث رؤف ڈراپ کیے گئے ہیں اور فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدرعلی ، فہیم اشرف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین اور محمد نواز شامل ہیں۔

Related Posts