کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی سے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا ہے کہ گرفتارملزمان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں نواز افغانی، امیر نوازعرف مینادار اور محمد خان شامل ہیں۔ کارروائی میں ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول اور 2 کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان سے لاانفورسمنٹ ایجنسیز سےمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔

سرفراز نواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ، ٹارگٹ سے متعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کا کارکن گرفتار، ایکٹیمرا انجکشن برآمد

Related Posts