جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید، 4 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید، 4 زخمی
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید، 4 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے  پاک فوج کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہو گئے جبکہ 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والے پاک فوج کے چاروں سپاہیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف پاک آرمی کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 70سالہ ضعیف خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 روز قبل بھارتی فوج نے سبزکوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر 70سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  ایل او سی پر  فائرنگ، 70سالہ خاتون شہیدہو گئیں

Related Posts