پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سمیت عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ” اینالسٹ فرم گارٹنر ” کے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کےدوران اسمارٹ فونز خریدے جانے کی شرح میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس اسمار ٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے بعد اس شرح میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین ایک بار پھر اسمارٹ فون کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر موبائل فونز کی فروخت 2019 کی سطح تک نہیں پہنچ پائی ہے۔

میڈیا رپورٹ بتایا گیا کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ 76.6 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کے باعث سرفہرست رہی جبکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 58.5 ملین آئی فون فروخت کیے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی شیاؤمی رہی جس نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 48.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر موبائل کمپنی ویوو اور اوپو موجود ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 38 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریئیلٹی سیریز کے اختتام کا کوئی افسوس نہیں، کم کارڈیشن

Related Posts