اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کی کمی: 100 انڈیکس 3600 کی سطح پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کی کمی: 100 انڈیکس 3600 کی سطح پر آگیا
اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کی کمی: 100 انڈیکس 3600 کی سطح پر آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ابتدا سے ہی مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 3600 کی سطح پر آگیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کا رجحان غالب آنے پر مجموعی طور پر 2106.78 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 2106.78 پوائنٹس کی کمی کے بعد اِس وقت 36 ہزار 112.89 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 1088.47 پوائنٹس اور کے ایس ای 30 انڈیکس میں 1128.64 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

آل شیئر انڈیکس 1088.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25 ہزار 469.38 کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس  میں 1128.64 پوائنٹس کی کمی کے بعد 16 ہزار 256.76 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا۔خوف اور غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو گرفت  میں لئے رکھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 293.28 پوائنٹس گرنے کے بعد 38،906.40 پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ پانچ روز بل  39،218.73 پر کھلی اور 39،199.68 پوائنٹس پر کاروبار بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ نمو کیلئے مناسب سمت کی تلاش کر رہی ہے لیکن متعدد عوامل ممکنہ سرمایہ کاروں کے جذبات پر حاوی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں  293پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Related Posts