اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے، 293پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan stock market

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا، خوف اور غیر یقینی کی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو گرفت لئے رکھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 293.28 پوائنٹس گرنے کے بعد 38،906.40 پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ آج 39،218.73 پر کھلی اور 39،199.68 پوائنٹس پر کاروبار بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ نمو کیلئے مناسب سمت کی تلاش کر رہی ہے لیکن متعدد عوامل ممکنہ سرمایہ کاروں کے جذبات پر حاوی ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا بھی پیغام لے آیا

افراط زر کی بعض شرحوں ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، اور خطے میں افغان امن معاہدے کے مثبت اثرات سے بھی مارکیٹ کو سنبھال نہیں سکے۔

Related Posts