کراچی میں ڈاکٹرز کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر لوٹ مار، 5سی ٹی ڈی اہلکار برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس اور وفاقی ادارے نے ڈاکٹرز کے قتل کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔

پولیس اور وفاقی ادارے نے خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے 2 اجرتی قاتل گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے۔

ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ  کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں مرسلین عرف فردوس قلیل، صغیرعلی عرف بھائی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کی نیو چالی جنریٹر مارکیٹ، آر کے اسکوائر کی عمارت میں آگ لگ گئی

گرفتارملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ ملزمان نے پیر کو ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی، جس کے قتل کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے دی گئی تھی، ٹارگٹ کلرز نے 50 ہزار روپے وصول کرلیے تھے، ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی  جبکہ ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بنانے سمیت شہر چھوڑنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Related Posts