کراچی کی نیو چالی جنریٹر مارکیٹ، آر کے اسکوائر کی عمارت میں آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی نیو چالی جنریٹر مارکیٹ میں واقع آر کے اسکوائر کی بلندوبالا عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو چالی جنریٹر مارکیٹ میں واقع آر کے اسکوائر میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی۔ آتشزدگی کے باعث  ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا جبکہ 3افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرانوالہ، شیرانوالہ باغ کے قریب بازار میں آگ لگ گئی

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ بلند و بالا آر کے اسکوائر میں پھنسے ہوئے مزید شہریوں کو اسنارکل کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور اسنارکل آر کے اسکوائر میں لگی آگ بجھانے اور ریسکیو کارروائی  میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا۔کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ماضی کا ایک اور واقعہ

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آتشزدگی کا واقعہ مارچ کے آغاز میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

Related Posts