کراچی، گلستانِِ جوہر میں کام کرنے والی 2 ماسیوں نے گھر کا صفایا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلستانِِ جوہر میں کام کرنے والی 2 ماسیوں نے گھر کا صفایا کردیا
کراچی، گلستانِِ جوہر میں کام کرنے والی 2 ماسیوں نے گھر کا صفایا کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کام کرنے والی 2 ماسیوں نے ریٹائرڈ نیوی آفیسر کے  گھر کا صفایا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 روز قبل گلستانِ جوہر بلاک 1 میں ریٹائرڈ نیوی آفیسر کے گھر 2 ماسیوں نے چوری کی۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہم نے ثناء اور عائشہ نامی گھریلو ملازمائیں 7 روز قبل ملازمت پر رکھی تھیں۔

متاثرہ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ملازماؤں کے شناختی کارڈز ابھی حاصل نہیں کیے تھے اور ماسیاں گھر سے 15 تولے سونے کے زیورات لے کر فرار ہو گئیں۔ واردات کے وقت گھر پر صرف والد موجود تھے۔ واقعے کا مقدمہ شارعِ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قل اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فلور مل میں چوری کے بعد فرار ہو کر روپوش ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے 9 روز قبل میاں راشد شمشمیر اور بیوی کنول کو منی فلور مل میں ملازمت کے دوران چوری پر گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:   چوری پر میاں بیوی گرفتار، 15 لاکھ کا سامان اور گاڑی برآمد

Related Posts