ملک بھر میں کورونا کے 17 نئے کیسز رپورٹ، وائرس سے 1شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1شہری جاں بحق ہوگیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے3 ہزار 399 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 17 مثبت نکلے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 20افراد کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے کسی بھی ذیلی قسم سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں بارڈر اور ہیلتھ سروسز کے کردار کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں سمیت ملک کے تمام داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ اور اسکریننگ ہوگی۔

وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی غیر فعالی کا تناسب صرف 0.3 سے 0.5 ہے جب کہ ملک کی 90 فیصد آبادی پہلے ہی COVID-19 کی ویکسین لگوا چکی ہے۔

Related Posts