استاد کے روپ میں ہوس کے پجاری کی 11 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استاد کے روپ میں ہوس کے پجاری کی 11 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
استاد کے روپ میں ہوس کے پجاری کی 11 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: دین سکھانے والے اَب درندوں کا روپ دھار چکے ہیں، استاد کے روپ میں ہوس کے پجاری نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  11 سالہ معصوم فرشتہ صفت ننھی پری کی معصومیت چھن گئی۔بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزم خلیل الرحمٰن کافی عرصے سے بچی کو گھر پر قرآن پاک پڑھانے آتا تھا اسی دوران اس درندے نے ہماری بچی کے ساتھ غلط کاری شروع کر دی۔

بچی کے والدین کے مطابق یہ شخص روزانہ بچی کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا جس پر بچی نے شکایت کی کہ چند دنوں سے مولوی صاحب میرے ساتھ گندے کام کر رہے ہیں۔والدین نے فوری طورپر تھانہ نصیرآباد راولپنڈی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔

اس دوران پولیس نے بچی کو میڈیکل کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اور اس کے بعد مقدمہ درج کیا جبکہ ملزم واردات کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم کو ڈھونڈنے کےلئے ملزم کے موبائل کی لوکیشن لیکر ملزم کو ٹریس  کیا گیا اور پھر پولیس نے ریڈ کرکے ملزم خلیل الرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔

والدین کا مطالبہ ہے کہ  اس درندہ صفت انسان کو نشانِ عبرت بنادیا جائے جو دین کے نام پر بد نما دھبہ ہے۔ اسنے ہماری بچی کی زندگی تباہ کر دی ہے۔ہمیں انصاف چاہیے حکام بالا سے التجا ہے اس کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ 

Related Posts