بجٹ 21-2020: پیٹرولیم ڈویژن کے منصوبوں کیلئے ایک ارب 78 کروڑ مختص

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1.78 billion allocated for Petroleum Division projects

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کی5 نئی اسکیموں پر ایک ارب 66 کروڑ روپے سے زائد اور تین نئی اسکیموں پر 12 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق رشکئی اقتصادی زون میں30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کیلئے ایک ارب 15 کروڑ 30 لاکھ روپے، دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو 13.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کیلئے 30 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد، اسلام آباد، لاہور، ملتان،   کوئٹہ اور پشاور میں ایچ ڈی آئی پی کی ٹیسٹنگ سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 10 کروڑ روپے اور کراچی میں ایچ ڈی آئی پی کی لیبارٹریوں کی بہتری اور آئی ایس او سرٹیفکیشن کیلئے 5 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

پی ا یس ڈی پی کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے 7 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت نے53.897 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں: 72 کھرب 94 ارب کا ٹیکس فری بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران زمین کی خریداری کے لئے 9.522 ملین، لینڈ پارک اے این ایف لورالائی کے لئے 1.429 ملین، پسنی میں سنگل مین بیرک کی تعمیر کے لئے11.055 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

Related Posts