شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi calls on Iranian President Rouhani in Tehran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران کے صدارتی محل میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، رابطہ اور سرحدی انتظام میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صدر حسن روحانی اور برادر ایرانی قوم کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت ، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار ، قریبی اور تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کو کشمیری عوام کے بارے میں پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Related Posts