ایک سال ہوا وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے، اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khawaja asif national assembly
ایک سال ہواوزیراعظم ایوان میں نہیں آئے،اجلاس کوقانون کےمطابق چلایاجائے ، خواجہ آصف

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر بدھ کو خود سوالوں کے جواب دینے آنا تھا، مگر اب بالکل بھی نہیں آتے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم پچھلے سال میں شاید ہی اسمبلی میں آئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہائوس قانون و قاعدے کے مطابق چلے گا تو ہاؤس کا وقار بلند ہوگا، حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔

خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دم اجلاس بلالیا جس کا کوئی نوٹس نہیں تھا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایوان کو قاعدے و قانون کے مطابق چلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کو سیاست کا حق ہے لیکن پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہو چکی ہیں، اسد عمر

انہوں نے کہاکہ میڈیا پر رپورٹ ہوا ہے کہ ایک سال ہوا وزیراعظم ایوان میں ہی نہیں آئے،اجلاس کو قانون قائدے کے مطابق چلنا چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نےخواجہ آصف کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا ہے تو سب کو اجلاس کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ہم ان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں آنے کا کہا تھا ہم اس پر بھی قائم ہیں ، 2020 کا سال عوام کے لیے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے۔

Related Posts