اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad ch senate
اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں، اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، پہلے دن کہنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں اور کچھ اپوزیشن کی بھی غلطیاں ہوں گی،ہر حکومت اور ادارے سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن کم از کم ایجنڈا طے کرکے حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے سے سال کا آغاز کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں 100 فیصد اتفاق رائے نہیں ہوسکتا، پارلیمان کے ادارے حکومت اور اپوزیشن ہیں، پارلیمان سے باہر کے ادارے فوج اور عدلیہ ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ چاروں ادارے دست و گریباں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک سال ہوا وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے، اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے، خواجہ آصف

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم آپس میں دست و گریبان رہے تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن، احتساب اور آرمی ترمیمی بل پراتفاق رائے ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم احتساب کا نظام نہیں لا سکتے تو الیکشن کمیشن بھی نہیں بناسکتے، جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم ہونی چاہیے اور یہ تلخیاں صرف انسانی بنیادوں پر رہیں تو بہتر ہے۔

Related Posts