عوام کیلئے بجلی بم تیار، اگلے مہینے کے بل میں کتنا اضافہ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

electricity price likely increase in pakistan
FILE

اسلام آباد: بجلی کے صارفین کو ایک اور جھٹکا لگنے کا امکان ہے کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے سی پی پی اے کی درخواست کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

بجلی کے صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر فیصلہ کرے گا، جو مالی سال 2024-25 کے لیے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی خریداری کی قیمتوں کے لیے سات منظرنامے پیش کیے ہیں، جن کی تخمینہ حد 25.03 روپے سے 27.11 روپے فی یونٹ ہے۔

منظوری کے بعد بجلی کی خریداری کی قیمتوں کا بوجھ 3.58 ٹریلین روپے تک پہنچنے کی توقع ہے جس سے بجلی کے صارفین پر اضافی دباؤ پڑے گا۔

گزشتہ روز، یہ اطلاع ملی تھی کہ بجلی کے صارفین کو اپریل 2024 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے 3.49 روپے فی یونٹ کے ٹیرف میں نمایاں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی قیمت میں 3.49 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی۔

اس درخواست کے بعد نیپرا نے 30 مئی 2024 کو عوامی سماعت کا شیڈول بنایا ہے۔ اگر منظور ہو جاتا ہے تو یہ ایڈجسٹمنٹ صارفین کے جون کے بلوں میں ظاہر ہو گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ جنوری 2024 تک بڑھ کر 2635 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافہ جاری رہا۔

جون 2023 تک گردشی قرضوں میں 2310 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ سات ماہ (24 جنوری) کے دوران 325 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts