پی ڈی ایم کا سفر اختتام پذیر ہوا، اس غبارے سے ہوا نکل چکی، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل
عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا یہ سفر اختتام پذیر ہوا، اس غبارے سے ہوا نکل چکی، اب یہ لوگ اپنی شکست کے زخم چاٹیں گے،پھر کسی نئے فریب کی تلاش میں نکلیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ان تمام چوروں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے، آج محمود اچکزئی نے جو زبان استعمال کی اس پر پی ڈیم ایم کو شرم آنی چاہیے، مریم،مولانا یا بلاول نے محمود اچکزئی کی پنجابیوں کی توہین پر سرزنش نہیں کی، پنجاب کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنی جانیں قربان کر کے دھرتی کی عزت بڑھائی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج کے موسم کی طرح ٹھنڈا ہے، یہ کہہ رہے تھے ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم تو ان کے خلاف ہوگیا، مجھے نہیں پتا کہ اب یہ کہاں منہ چھپاتے پھریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے کچھ متاثر نہیں ہوا، یہ جلسہ ناکام ہے، جتنی بڑی تیاری تھی اتنا بڑا جلسہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں ہر سطح پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

راجا بشارت نے کہا کہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز لاہور کی گلیوں میں گھومتی رہیں، لاہورکے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ن لیگ کے بیانیہ کا ساتھ نہیں دیا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کادورہ کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالمالک صاحب تشریف لے گئے ہیں،انھوں نے لاتعلقی کی ہے،یہ آنکھوں دیکھاحال ہے اور اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے، دیر،پشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد،سسرال سے لوگ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3لاکھ دعویدارہیں،یہاں جنات ہیں یاانسان ہیں،صرف10ہزارکرسیاں لگی ہوئی ہیں،مینار پاکستان کے سائے تلے فریادیوں کی تابڑ توڑ تقاریر آپ نے سن لیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب پولیس،سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ 11 جماعتیں ملکر بھی لاہورمیں اکیلے تحریک انصاف جیساجلسہ نہ کرسکیں، لاہور وہ عظیم شہر ہے جہاں قراردادِ پاکستان منظور ہوئی، تحریک پاکستان میں لاہوریوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Posts