آئی ایم ایف سے قرض کیلئے گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt has planned to make gas more expensive
FILE

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کے حصول کیلئے پاکستان کے غریب عوام کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز ہے کہ محفوظ اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں ان کی کھپت کے لحاظ سے 100 سے 400 روپے تک اضافہ کیا جائے۔

گیس کے نرخوں میں تازہ ترین اضافے کا اطلاق رواں سال اگست سے ہوگا اور اس سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کھاد، سیمنٹ اور سی این جی سیکٹر بھی متاثر ہوں گے۔

حکومت تندوروں کے لیے گیس کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ محنت کش طبقے اور دیگر کم آمدنی والے گروہوں کی خدمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے روٹی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے تندور مالکان کو 100 گرام روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے کا پابند کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے تینوں منصوبے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ اصلاحات کے گرد گھومنے والی مجموعی بات چیت کا حصہ ہیں۔

گیس اور پاور دونوں شعبوں کے لیے توانائی کی اصلاحات نہ صرف آئی ایم ایف کی ایک اہم مانگ رہی ہیں بلکہ عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایف آئی) کی طرف سے بھی تجویز کی گئی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریقوں نے بقایا جات کی وصولی، ٹیرف اور ٹیرف سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Related Posts