ملک میں سوشل میڈیا بند، مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل، رینجرز طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر سروس بند کردی گئی
ملک بھر میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر سروس بند کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں جس کے باعث صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے ٹوئٹر، یوٹیوٹ اور فیس بک سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کل ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھرپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان کل مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts