عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عدالت کے احاطے سے تحویل میں لینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیا، اور اسلام آباد کے آئی جی پی اور سیکریٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کیا۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مناسب فیصلہ کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے اعتراف کیا کہ گرفتاری کے دوران وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ جلد ہی فیصلہ سنائے گا۔

Related Posts