کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام اسپورٹس میلہ، یونس خان کی خصوصی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

younis khan visits kutiyana memon's sports festival

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری اسکولوں اور کالج کے طلبا و طالبات کے لئے ایک اسپورٹس میلے کا انعقادکیا گیا۔ اس خوبصورت اور رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان تھے جبکہ والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر جہاں شاندار بینڈ پرفارمنس، مارچ پاسٹ اور پی ٹی شو نے حاظرین کو محظوظ کیا وہاں مختلف دھنوں پر بچوں کی والہانہ پرفارمنس پر شائقین داد دیے بغیر نہیں رہ سکے۔

ٹریک ایوینٹس میں طلباء طالبات نے بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنز حاصل کیں۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز حارث خان اور جلال الدین نے بھی خصوصی شرکت کی اور طلباہ و طالبات کی پرفارمنس پر انکی خوب پذیرائی کی۔

مہمان خصوصی یونس خان نے حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زہنی و جسمانی تربیت اور اخلاقی کردار کی صحیح نشو نما ان پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے، ابتداء سے ہی انکی رہنمائی کی جائے تو مستقبل میں عمدہ نتائج کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹیں دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء کل کے معمار ہیں انکی بنیادی تعلیم و تربیت ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، اس لیے جہاں اساتذہ کا کردار اہم ہے وہاں والدین کی رہنمائی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

یونس خان نے بہترین پرفارمنس پر طلباء و طالبات اور کامیاب اسپورٹس میلے کے انعقاد پر منتظمین کومبارکباد پیش کی بعد اذاں یونس خان کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Posts