بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹیں دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang test
pak vs bang test

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کرکٹ بورڈ نے زیادہ سے زیادہ شایقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی غرض سے چار جنرل اسٹینڈنز مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مفت داخلہ صرف ان لوگوں کو ملے گا جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7فروری سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بلاول آصف اور آل راؤنڈرفہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، اظہر علی کپتان برقرار

Related Posts