عائشہ منزل ٹارگٹ کلنگ: مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ منزل فائرنگ: مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
عائشہ منزل فائرنگ: مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جارہا ہے۔

عائشہ منزل کی مدنی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے کے دوران جاں بحق ہونے والا آصف نامی شخص تحریک انصاف کا عہدیدار رہ چکا ہے جبکہ ابتدائی اندازے کے مطابق اس کی موت ٹارگٹ کلنگ کے باعث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کی طالبہ مصباح اطہر کا قتل: کراچی پولیس کا 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ علاقہ مکینوں سے بھی اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خولوں سمیت مختلف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد کی ایک بیوہ خاتون کے نام کراچی کے مہنگے علاقے میں 320 گز کا پلاٹ نکلا جس پر وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے انہیں طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نیب کی جے آئی ٹی کی طرف سے بھیجا گیا نوٹس ملنے پر شاہ فیصل کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون پریشان ہیں جبکہ نوٹس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرکے نکالا گیا پلاٹ خاتون کے نام پر حاصل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بیوہ کے نام مہنگے علاقے میں 320 گز کا بے نامی پلاٹ: نیب طلبی کا نوٹس آگیا

Related Posts