آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کا بجٹ بنانے پہنچ گئی، عوام پر مزید کتنے ٹیکس لگیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SamaaTV
SamaaTV

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم نئے قرضہ پروگرام اور بجٹ کی تیاریوں پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن کے ارکان مالی سال 2024-25 کے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں وزارت خزانہ کی مدد کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان میں 10 دن سے زائد قیام کرے گی جبکہ آئی ایم ایف مشن کے دیگر ارکان کے 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مشن اسلام آباد کے ساتھ نئے قرضے کے پروگرام کے لیے بات چیت کرے گا۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف کے لیے تیاریاں تیز کر دی تھیں۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کے تمام اہم اہداف کا فریم ورک تیار کرکے آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل وفاقی کابینہ سے مالی سال 25 کے بجٹ پر اسٹریٹجک پیپر کی منظوری بھی لی جائے گی۔

قرض کی ادائیگی، سرکاری اخراجات، پنشن اور تنخواہوں کے لیے ابتدائی تخمینہ تیار کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دفاعی اخراجات اور ٹیکس وصولی کے اہداف کا بھی تعین کرے گا۔

Related Posts