نوجوان لڑکے پر غلط پارکنگ کے باعث مبینہ تشدد کرنے والے 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان لڑکے پر غلط پارکنگ کے باعث مبینہ تشدد کرنے والے 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج
نوجوان لڑکے پر غلط پارکنگ کے باعث مبینہ تشدد کرنے والے 3 افراد گرفتار، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں غلط پارکنگ کے باعث شروع ہونے والے جھگڑے میں نوجوان لڑکے پر مبینہ تشدد کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جھگڑے کے وقت نجم الحسن نامی نوجوان گھر کے لیے ضرورت کا سامان خریدنے مارکیٹ میں آیا تھا۔

نجم الحسن کے بیان کے مطابق درخشاں کمرشل کلفٹن کے علاقے میں اس  نے اپنی گاڑی غلط جگہ پارک کی جس کے باعث بااثر سیاسی شخصیت کی گاڑیوں کا راستہ بلاک ہوگیا جس کے بعد  سامان خرید کر واپس آنے والے نجم کو متعدد گارڈز نے چاروں طرف سے گھیر کر تشدد کرتے ہوئے زمین پر گرا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیوہ کے نام مہنگے علاقے میں 320 گز کا بے نامی پلاٹ: نیب طلبی کا نوٹس آگیا

نجم الحسن نے کہا کہ  میں موقع ملتے ہی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر بھاگ نکلا اور میری گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔ وہاں لوگوں کی ایک بھیڑ جمع ہو گئی اور مجھے بتایا گیا کہ بااثر افراد کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ایس پی کلفٹن سہائے عزیز نے کہا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے گارڈز کو کسی پر تشدد کا حق نہیں ہے جبکہ نجم الحسن کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ ہم اس کا طبی معائنہ کروائیں گے اورسی سی ٹی وی فوٹیج سمیت  جائے وقوعہ سے واقعے کے دیگر شواہد بھی اکٹھے کریں گے۔واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی  کی جائے گی۔

سہائے عزیز نے بتایا کہ رات گئے پولیس نے جائے وقوعہ کے قریبی فلیٹس سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے ایک ڈرائیور اور ایک گن مین ہے جنہیں تھانے منتقل کر دیا گیا۔  ملزموں کے خلاف اقدامِ قتل اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر کے مطابق 15 سے 20 افراد نے مل کر نجم الحسن پر تشدد کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ عائشہ منزل کی مدنی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے کے دوران جاں بحق ہونے والا آصف نامی شخص تحریک انصاف کا عہدیدار رہ چکا ہے جبکہ ابتدائی اندازے کے مطابق اس کی موت ٹارگٹ کلنگ کے باعث ہوئی۔

مزید پڑھیں: عائشہ منزل ٹارگٹ کلنگ: مدنی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Related Posts