شادی شدہ خاتون کے ساتھ 9 دن تک اجتماعی جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بہاول نگر کے تھانہ صدر کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ قریبی رشتے دار عمران دوائی دلانے کے بہانے اسے گھر سے  لے گیا تھا۔

خاتون کے مطابق دوائی کے بہانے عمران نامی اس کے رشتے دار  نے اسے بے ہوشی کا انجکشن لگایا، ملزم عمران نے دو دن قید میں رکھا، اس دوران 9 افراد نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts