اسلام آباد، بنی گالہ کے علاقے سے نوجوان لڑکی اغوا، باپ نے مقدمہ درج کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، بنی گالہ کے علاقے سے نوجوان لڑکی اغوا، باپ نے مقدمہ درج کرادیا
اسلام آباد، بنی گالہ کے علاقے سے نوجوان لڑکی اغوا، باپ نے مقدمہ درج کرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے نوجوان لڑکی اغوا ہوگئی، والد نے واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ میں مدعی مقدمہ محمد مشتاق نے درخواست دی جس میں کہا گیا کہ میں گاؤں ٹھیپا سلطان پور کا مستقل رہائشی اور گزشتہ 5سال سے اہلِ خانہ کے ہمراہ بنی گالہ، بستان پلازہ میں رہتا ہوں۔ بیٹی کی عمر 26سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پورٹ ، بحری جہاز میں دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

والد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آج سے 2روز قبل دن 12 بجے میری بیٹی صائمہ اچانک گھر سے غائب ہوگئی جسے اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی۔ مجھے خوشاب کے رہائشی عارف پر شک ہے کہ اس نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا تھانے کو دی گئی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ عارف بنی گالہ میں رگڑائی کا کام کرتا ہے۔ اس نے میری بیٹی کو جنسی استحصال کیلئے اغوا کیا کیونکہ یہ پہلے بھی میری بیٹی کو فون کرتا تھا۔ ہم نے اسے منع کیا تو ملزم بھاگ گیا۔

درخواست میں مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے اور میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔ تھانہ بنی گالہ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔ تاحال صائمہ کو بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔

Related Posts